google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

ترجمانِ پاک آرمی کا بھارتی آرمی چیف کو منہ توڑ جواب

ڈی جی آئ ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے واضح کردیا ہے کہ بھارتی فوجی سالار کی جانب سے بیان کا مقصد بھارت

اسلام آباد: ( جی این پی ) 19 دسمبر 2019 : ڈی جی آئ ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے واضح کردیا ہے کہ بھارتی فوجی سالار کی جانب سے بیان کا مقصد بھارت میں متنازع شہریت بل کے خلاف ہونے والی مختلف احتجاجی مظاہروں سے دنیا کا توجہ ہٹانہ ہے، پاک فوج کسی قسم جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہر دم تیار ہے۔ ٹوئیٹر پر پیغام دیتے ہوئے ترجمانِ پاک آرمی میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف اپنے اشتغال انگیز بیان سے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی بڑھانے کی کوشش کررہا ہے، جس کی بدولت وہ بھارت میں مسلمانوں کی شہریت کے حوالے متنازع بل کیخلاف ملک میں مختلف مظاہروں سے دنیا کا توجہ ہٹانہ چاہتا ہے ۔ یاد رہے کہ دو روز قبل ایل او سی پر کشیدگی کے حوالے بھارتی سپہ سالار بھپن روات کا کہنا تھا کہ کسی بھی وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کی ہوسکتی ہے۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk