google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

ایل او سی پر فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید، اور 3 بھارتی فوجی ہلاک

پاک فوج نے بھارتی کی چوکی تباہ کرنے کیساتھ 3 بھارتی فوجی ہلاک

اسلام آباد: (جی این پی) 26 دسمبر 2019 : لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے، جبکہ جوابی کاروائی میں پاک فوج نے بھارتی کی چوکی تباہ کرنے کیساتھ 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کیمطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ پاک فوج ایل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کا بھرپور جواب دے رہا ہے۔ ان کے مطابق دیواسیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان نائب صوبیدار کندویرو اور سپاہی احسان شہید ہوگئے، جبکہ پاک فوج کی جانب سے جوابی کاروائی میں حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی چوکی تباہ کرنے کیساتھ بھارتی صوبیدار سمیت 3 فوجی مارے گئے۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk