پاکستان کے نوجوانوں کے لیے ایک ایسا کام کر رہا ہے جس پر نہ صرف انہیں اپنے آپ کو دنیا کے سامنے کچھ کرنے کو ملتا ہے اور یہ کنونشن زیادہ تر یونیورسٹیز میں ابھرتے نوجوانوں کو آگے لانے کے لیے کام کرتا ہے پہلی انٹرنیشنل سٹوڈنٹ کنونشن اسلام آباد میں ہوئی دوسری لاہور اور تیسری کراچی میں ہوئی جس میں پورے پاکستان سے مختلف یونیورسٹیز کے نوجوان طلباء نے شرکت کی ان کنونشن میں ہر طرح کی اور تمام سرگرمیاں شامل تھی۔
اس میں ہر طرح کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سیرو تفریح کا شاندار اہتمام کیا جاتا ہے اور اس کنونشن کا سب سے بڑا فائدہ پورے پاکستان کے نوجوانوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے اور اپنے اپنے کلچر کو دیکھ کر پاکستانی شہری ہونے کا محبت کا اظہار کرتے ہیں اور ان تینوں کنونشن کو سٹوڈنٹس نے جوائن کیا ہے اور وہ اگلے ایونٹ کا دل سے انتظار کرتے ہیں اور ان کی خواہش ہوتی ہے کہ ہم زیادہ سرگرمیوں میں حصہ لیں اور اس کنونشن کی سب سے بڑی بات چاروں صوبوں کے کلچر کو پرموٹ کرنا ہے اس کمیشن کی سب سے بڑی اور ایک اور اہم بات یہ ہے کہ چاروں صوبوں کی مختلف زبانیں ہمیں ملتی ہیں تو ایک پاکستان کی آواز نکلتی ہے جس میں محبت بانٹنے کا سب سے بڑا موقع ملتا ہے اور ہر طالب علم اپنی یونیورسٹی کی نمائندگی کے ساتھ ساتھ مختلف سرگرمیاں یعنی کاروباری خیالات تقریری مقابلے مختلف ڈراموں کے مقابلے میوزک نائٹ اور میوزک مقابلے مختلف طالبعلم کی لکھی ہوئی کتابوں کو شائع کیا جاتا ہے اور بھی کافی مختلف سرگرمیاں اس میں شامل ہوتی ہیں اور انٹرنیشنل طالبعلم بھی اس کا حصہ بنتے ہیں اور وہ بھی اپنی کارکردگی سے دوسروں کو متاثر کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے دنیا کے مختلف طالب علموں کو بھی اپنی محبت بڑھانے کا بہت بڑا موقع ملتا ہے اس کنونشن میں پاکستان کے نوجوانوں کو پرموٹ کرنے کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل معیار پر بھی بہت بڑی طاقت جرات بہادری دکھانے کا موقع ملتا ہے۔
اگر ان مشکل حالات میں دیکھا جائے تو انٹرنیشنل سٹوڈنٹ ان کنونشن میں کسی سے پیچھے نہیں مشکل دنوں میں بھی انٹرنیشنل کنونشن نے ایک براہ راست مقابلے اور اس کے ساتھ ساتھ براہ راست پروگرام اور سو لائیو سیشن چلائے جاتے ہیں جس سے موجودہ دور کے طالب علم کو بہت زیادہ فائدہ ہو رہا ہے ۔ اور ان کی اچھی مسکراہٹ کا ذریعہ بنی ہوئی ہے کیوں کہ ایسی سرگرمیاں طالب علم کے لئے سب سے اہم اور ضروری ہوتی ہیں جس سے طالب علم کو نہ صرف پریکٹیکل بلکہ گھر بیٹھے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے اس سارے کام کا اعزاز اس ٹیم کو جاتا ہے جنہوں نے سٹوڈنٹ کی خوشی اور سکیل کے اندر اپنے آپ کو شامل کیا ہوا ہے کیوں کہ یہ موجودہ دور کا سب سے بڑا اور اچھا قدم ہے۔،
اس پروگرام میں افتتاحی خطاب پروفیسر ڈاکٹر سہیل نقوی ،وائس چانسلر یونیورسٹی آف سینٹرل ایشیاء کریں گے جبکہ یہ پروگرام زیر صدارت بانی چیئرمین IUCPSS پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار ہونگے جو اس وقت نیشنل اسکالر یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
انٹریونیورسٹیز کنونشن کے نیشنل کوآرڈینیٹر جنرل مرتضیٰ نور نے کہا ، ہمیں اپنے نوجوانوں کی تربیت کے نئے طریقے ڈھونڈتے رہنا چاہئے۔ اس سے نئ منزلوں کو طے کرنے میں مدد ملے گی۔
“علامہ اقبال رحمتہ اللّہ علیہ نے فرمایا”
منزل سے آگے بڑھ کر منزل تلاش کر
مل جائے تجھ کو دریا تو سمندر تلاش کر
ہر شیشہ ٹوٹ جاتا ہے پتھر کی چوٹ سے
پتھر ہی ٹوٹ جائے وہ شیشہ تلاش کر
سجدوں سے تیرے کیا ہوا صدیاں گزر گئیں
دنیا تیری بدل دے وہ سجدہ تلاش کر
از قلم خود!
( مہر محمد بلال)
چیئرمین! تخمیر نو پاکستان