اسلام آباد 27 دسمبر2019 (جی پی این ) پاکستان کی تاریخ میں بہت سارے تاریک دنوں میں سے ایک دن 27 دسمبر 2007 کا ہے جب کسی مسلمان ملک کی پہلی خاتون سربراہ حکومت، پاکستان کی دو مرتبہ وزیر اعظم رہنے والی اور پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بےنظیر بھٹو کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں فائرنگ اور خود کش حملے میں ہلاک کر دیا گیا۔
آج پاکستان پیپلز پارٹی اپنی رہنما کی 12ویں برسی کی مناسبت سے ان کی مقتل گاہ لیاقت باغ میں ایک جلسہ کر رہی ہے۔ جس سے پارٹی کے دوسرے رہنماؤں کے علاوہ بےنظیر بھٹو کے صاحبزادے اور پیپلز پارٹی کے موجودہ چیئر پرسن بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے(جی این پی)